چوہدری شجاعت کا تبلیغی جماعت کا اجتماع رکوانے کی کوشش پر اظہار افسوس

April 02, 2020

چوہدری شجاعت کا تبلیغی جماعت کا اجتماع رکوانے کی کوشش پر اظہار افسوس

حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ افسوس ہوا بعض حکومتی حلقوں نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع رکوانے کی کوشش کی۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ تبلیغی جماعت پر تنقید کرنے اور اس کو رکوانے کی کوشش کرنے والے کہتے ہیں کہ کوروناوائرس ان کی وجہ سے پھیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ شاید بھول گئے ہیں کہ امریکہ اور افریقا کے جنگلوں میں بھی کورونا وائرس پھیلا ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کا شکار ہے، جبکہ دنیا کی کوئی چیز بھی دنیا کو کورونا وائرس سے نہیں بچا سکی ہے۔