نیول اور کسٹم انٹیلی جنس نے 160 کروڑ مالیتی منشیات ضبط کر لیں

April 03, 2020

اسلام آباد (حنیف خالد) ملکی تاریخ میں 160کروڑ روپے مالیتی آئس ہیروئن پکڑی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن محمد زاہد کھوکھر نے چیئرپرسن ایف بی آر کو جمعرات کو تحریری رپورٹ نمبر 25/2020پیش کر دی ہے جس کے مطابق ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے مالیت کی کرسٹل میتھ آئس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی ہے۔ ملکی تاریخ میں اتنی بڑی مالیت کی منشیات کی برآمدگی کی پہلے کوئی مثال نہیں۔