مودی کورونا میں اپنا ایجنڈا پروان چڑھا رہے ہیں، عمران خان

April 03, 2020

مودی کورونا میں اپنا ایجنڈا پروان چڑھا رہے ہیں، عمرانخان

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ہندوبالادستی کے ایجنڈے پرکاربند نسل پرست مودی سرکارکی جانب سے بین الاقوامی قوانین اورمعاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنےکی کوششوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

"جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر -2020" چوتھے جینیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہے۔

جمعرات کواپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ غیرقانونی اقدام کاتو وقت بھی قابل مذمت ہےکیونکہ مودی سرکار دنیاکی کرونا پر مرکوز توجہ سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی کےہندوبالادستی کے ایجنڈے (ہندوتوا)کو آگے بڑھانےکی کوشش کررہی ہے۔