تبلیغی جماعت سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ‘ سنی رابطہ کونسل

April 03, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سنی رابطہ کونسل نے صوبائی حکومتوں کی طرف سے کورونا وائرس کی آڑ میں تبلیغی جماعت کے لوگوں کو جگہ جگہ روک کر تنگ کرنے کو امتیازی سلوک اور ناقابل برداشت اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت ایک پرامن غیر سیاسی، خالص دینی جماعت ہے جو خیر خواہی اور دین اسلام پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔ حکومت غلط پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما علامہ مسعود الرحمان عثمانی، حافظ نصیر احمد، مولانا عبدالرحمان معاویہ، مولانا یعقوب، مولانا عبدالرزاق حیدری، محمد یاسر قاسمی نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک سے آنیوالے زائرین کو مکمل صحت یاب ہونے تک قرنطینہ سنٹرز میں رکھا جائے۔