ڈکیتی،چوری کی وارداتوں پر علاقہ مکینوں کا اظہار تشویش

April 03, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں نے علاقہ مکینوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ،شہریوں کے مطابق تھانہ صدر کے علاقوں بستی نور پور، گرا والا، بستی نانڈلہ اور نواب پور روڈ پر آئے روز کی وارداتوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے،چند روز قبل اہل علاقہ نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس تھانہ صدر کے حوالے کیا لیکن پولیس نے ملزمان کو چھوڑ دیا،اس سلسلے میں گزشتہ روز اہل علاقہ نے احتجاج کیا ۔