اٹلی: مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے روبوٹ تعینات

April 03, 2020


اٹلی کے اسپتال میں روبوٹ تعینات کردیے گئے جو کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج اور اُن کی دیکھ بھال کریں گے۔

روبوٹ کی خدمات کے بعد اب ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی نگہداشت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ مریض کا معائنہ اور اُسے دوا کھلانے سمیت دیگر اہم کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روبوٹ مریض کا پورا ڈیٹا محفوظ کرتا ہے جس کے بعد یہ ڈاکٹر کے پاس موجود سسٹم میں ظاہر ہوجاتا ہے اور پھر کنٹرول روم سے روبوٹ کو جو ہدایت دی جاتی ہے وہ اُسی کے مطابق عمل کرتا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق روبوٹ تعینات کرنے کا مقصد طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔