• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا اٹلی میں مزید 837 زندگیاں نگل گیا

کورونا وائرس منگل کو بھی اٹلی میں 837 زندگیاں نگل گیا، جان سے جانے والوں کی تعداد 12 ہزار 400 سے اوپر چلی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں بھی 553 افراد جان سے گئے جہاں اموات کی تعداد 6 ہزار 400 سے اوپر چلی گئی، مزید ساڑھے چھ ہزار مریض سامنے آگئے، برطانیہ میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 381 شہریوں کو زندگی سے محروم کردیا، مریضوں کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی۔

ادھر بیلجیم میں 192 اور نیدر لینڈز میں 175 افراد ایک ہی روز میں موت کا شکار بن گئے۔

وائرس نے دنیا بھر میں 8 لاکھ 37 ہزار افراد کو جکڑ لیا، 41 ہزار اموات سامنے آچکیں تاہم ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صحت یاب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین