کولوراڈو میں لاک ڈاؤن، پالتو کتا سودا سلف لانے لگا

April 03, 2020

کولوراڈو میں لاک ڈاؤن، پالتو کتا سودا سلف لانے لگا

کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور خطرناک وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں جس کے بعد لوگ جہاں گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں امریکا میں ایک پالتو کتا ایسا بھی ہے جو از خود سپر مارکیٹ سے سودا سلف لاتا ہے۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے علاقے مینی ٹوس سے تعلق رکھنے والا 'سنی' نامی کتا نا صرف اپنی مالک بلکہ پڑوسی کی بھی مدد کرتا ہے۔

کتے کی مالکن کیرن اپنے کتے کو پڑوسی کی مدد کیلئے ہمیشہ بھیجتی ہیں اور اگر کتے کو ضروری اشیا کی فہرست بنا کر دی جائے تو کتا وہ پرچہ منہ میں دبائے سپرمارکیٹ پہنچتا ہے اور اشیا خرید لاتا ہے۔