ترکی : 20 سال سے کم عمر شہریوں پر جزوی کرفیو نافذ

April 04, 2020

ترکی میں کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات میں 20 برس سے کم عمر شہریوں پر جزوی کرفیو نافذ کردیا گیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے 31 صوبوں میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی جبکہ پابندی کا اطلاق اشیائے ضروریہ پر نہیں ہوگا۔

طیب اردوان نے عوامی مقامات اور کریانہ اسٹوروں میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کا بھی اعلان کیا، ترکی میں 20 برس سے کم عمر افراد پر بھی جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 921 متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 425 ہلاکتیں ہوگئی ہیں۔