تمام اضلاع میں مستحقین کو راشن کی فراہمی کا آغاز کر دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

April 04, 2020

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں مستحقین اور دہاڑی دار طبقہ کو راشن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ راشن فراہمی کے پہلے فیز میں ایک لاکھ پچاس ہزار (150000) خاندان مستفید ہوں گے۔

جام کمال خان کا یہ بھی بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیرات اور دیگر شعبوں کے لئے سروسز اور دیگر صوبائی ٹیکسوں کی چھوٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ اور دیگر پروگراموں کے ذریعے مستحقین کی مالی مدد کا آغاز بھی جلد ہو گا۔