موم بتیوں اور اگر بتیوں کا کاروبار لاک ڈاؤن کے باعث متاثر

April 05, 2020

پشاور(وقائع نگار ) موم بتیوں اور اگر بتیوں کا کاروبار بھی لاک ڈاؤن کے باعث مکمل طور پر متاثر ہوگیا ہے لاک ڈ اؤن کے دو ہفتے مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ موسم گرما کے لئے لاکھوں روپے کے دیئے جانے والے موم بتیوں کے آڈرز بھی منسوخ کئے گئے ہیں موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کے باعث موم بتیوںکی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے تاہم لاک ڈاؤن کے باعث شہر کے مختلف کاروباری مراکز کو بھی سیل کیا گیا ہے ۔ اور ان کاروباری مراکز میں لاکھوں کی تعداد میں موم بتیاں اسٹک ہیں تاہم موم بتیوں اور اگر بتیوں کا کاروبار بھی بند ہو چکا ہے جبکہ موم بتیاں موسم سرما میں زیادہ تر استعمال ہوتی ہے موسم گرما میں اس کااستعمال جزوی طور پر کم ہو جاتا ہے۔