لاکھڑا مائنز پرمزدوروں کو متواتر راشن فراہم کیا جارہا ہے، امتیاز شیخ

April 06, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ لاکھڑا مائنز پر موجود مزدوروں کو سندھ حکومت کی جانب سے متواتر راشن فراہم کیا جارہا ہے۔ مزدوروں کو کسی قسم کے راشن کے مسائل کا سامنا نہیں ہے لاکھڑا میں موجود مزدور خیبرپختونخوا جانا چاہتے ہیں جنہیں ڈپٹی کمشنر نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے منع کیا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے آج بھی لاکھڑا مائنز کا دورہ کیا اور وہاں موجود مزدوروں سے ملاقات کی ۔