شبر زیدی باضابطہ طور پر عہدے سے فارغ

April 06, 2020

چیئرمین فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کو باضابطہ طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا۔

شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ اعزازی طور پر دیا گیا تھا، جو طویل عرصے سے رخصت پر تھے۔

انہیں چیئرمین شپ سے باضابطہ طور پر ہٹادیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔