سیاست میں 25اپریل کے بعد تبدیلی آئیگی، شیخ رشید

April 07, 2020

اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ارباب شہزاد کو مشیر کے عہدے سے ہٹانابڑی تبدیلی ہے لیکن 25 اپریل کے بعد سیاست میں تبدیلی آئے گی میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں ردو بدل بڑی تبدیلی ہے۔ 25 اپریل کے بعد کورونا وائرس سے متعلق بھی صورتحال واضح ہو جائے گی۔