تحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کی 17رکنی مرکزی مجلس شوریٰ منتخب

April 07, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )13دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کی قومی کونسل نے تحفظ ختم نبوت الائنس کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبران کااعلان کرتے ہوئے درج ذیل جماعتوں کے 17افراد کوممبرزمرکزی مجلس شوریٰ منتخب کیاہے جس کے مطابق جے یوآئی،جے یوپی،جمعیت علماء اہلسنت ،ورلڈپاسبان ختم نبوت ،جماعت اسلامی ،مسلم لیگ (علماء ومشائخ)،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ ،مجلس احراراسلام ،چاروںمسالک علماء بورڈ،جمعیت مشائخ پاکستان اورعلماء کونسل کے رہنمائوں پیرسلمان منیر،لیاقت بلوچ،علامہ زبیر احمدظہیر،مولانا الیاس چنیوٹی (ایم پی اے) ، علامہ محمدممتازاعوان،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،حافظ شعیب الرحمن ،مفتی غلام حسین نعیمی ،علامہ وقارنقوی ،مولاناعاصم مخدوم ،مفتی عاشق حسین ،مولانا محمدنعیم بادشاہ ،میاں محمداویس ،مولانا محمدحنیف حقانی ،قاری محمدمنسوب رحیمی ،پیرطارق محمودنقشبندی ،حافظ محمدنعمان حامداورمولانا اسلم ندیم تحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبرزمنتخب ہونے والوں میں شامل ہیں ۔