پبلک ٹرانسپورٹرز کا حکومت سے ریلیف پیکج کا مطالبہ

April 07, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاک ڈائون کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی حکومت سے ریلیف پیکج کا مطالبہ کر دیا ہے۔ چیئر مین بس اونر زفیڈریشن عصمت اللہ نیازی نے کہاہے کہ بسیں لیز پر ہیں، لاک ڈائون کے باعث خسارہ پورا نہیں ہو سکتا۔چئیرمین بس اونر فیڈریشن عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام ٹرانسپورٹرز کی بسیں بینک لیز پر ہیں ، ایک ماہ بسیں بند ہونے کی وجہ سے چھ ماہ تک ہمارا خسارہ پورا نہیں ہو سکتا ،حکومت ہم تمام ٹرانسپورٹرز کو لیز کی ادائیگی کیلئے چھ ماہ کا ریلیف دے ۔