ڈاکٹروں پر حملہ قبول نہیں،فوری رہا کیاجائے، پی ایم اے

April 07, 2020

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹروںپر وحشیانہ حملے پر شدید مذمت کرتی ہے ۔یہ ڈاکٹر ذاتی حفاظتی سامان کی عدم دستیابی پر احتجاج کررہے تھے۔یہ حفاظتی سامان کوروناوائرس سے بچائو کے لئے ڈاکٹروں کے لئے لازمی ہے ۔ ڈاکٹروں پر یہ وحشیانہ حملہ پی ایم اے کے لئے قابل قبول نہیں کیونکہ وہ ایک اپنے اہم مطالبے کے لئے احتجاج کر رہے تھے۔ پی ایم اے مطالبہ کرتی ہے کہ معاملے کی فوری انکوائری کرائی جائے اور گرفتار ڈاکٹرز کو بھی فوری طور پر رہا کیا جائے ۔