قوم آٹا، چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف آپریشن کلین اپ چاہتی ہے، سراج الحق

April 07, 2020

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ قوم آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف آپریشن کلین اپ چاہتی ہے تاکہ کرپٹ مافیا کو عبرت حاصل ہو۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران میں ملوث لوگوں کی محض نشان دہی سے بات نہیں بنے گی، اُنہیں سزا بھی ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی پیکجز کے اعلانات ہوتے ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا، مخیر حضرات غریب افراد کو سودا سلف خرید کر دیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت انہیں حفاظتی کٹس اور سامان مہیا کرے۔