لاہور، دکانداروں اور ٹریفک اہلکار میں گداگروں سے کورونا پھیلنے کا انکشاف

April 08, 2020

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور میں بھکاریوں کے ذریعے کورونا وائرس پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مڑیاں چوک، گارڈن ٹائون اور ٹائون شپ کے علاقوں میں گداگروں سے ریزگاری لینے والے دکاندار اور ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار کھانسی کا علاج کرانے کیلئے جناح ہسپتال آئے تو ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں فوری طو رپر قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔