پیشہ ورگداگر مافیا سے راشن خریدنے والا دکاندار گرفتار

April 08, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نےپیشہ ورگداگر مافیا سےمستحقین کارا شن خریدنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن اقبال بلاک 3 راجپوت کالونی میں واقع جنرل اسٹور پر چھاپہ مار کر دکاندار کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق دکاندار پیشہ ورگداگروں سے یہ راشن بیگ800روپے میں خریدنے کے بعد مخیر حضرات جو لوگوں کی مدد کے لیے اس سے راشن کا تھیلا لینے آتے تو انہیں 1600روپے میں فروخت کرتا تھا جبکہ اس کام میں دیگر دکانداروں کے بھی ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں ،مزید تفتیش جاری ہے ۔