غیر ملکیوں کی ویزا مدت میں 30 اپریل تک توسیع

April 08, 2020

غیر ملکیوں کی ویزا مدت میں 30 اپریل تک توسیع

وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں کے ویزوں کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ویزے میں توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدِ نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

ویزے کی توسیع کے بارے میں احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔