پاکستان میں کورونا کے مزید 208 کیسزسامنے آگئے

April 08, 2020

پاکستان میں کورونا کے مزید 208 کیسزسامنے آگئے

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 208 کیسز سامنے آگئے۔

ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4 ہزار 183 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ یعنی 2 ہزار 132 کورونا وائرس کے کیسز سامنےآچکے ہیں۔

سندھ میں 932 جبکہ خیبرپختونخوا میں اب تک 500 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص سامنےآئی ہے۔

گلگت بلتستان میں 211 اور بلوچستان میں 202 کیسز سامنے آچکے ہیں، اسی طرح اسلام آباد 83 اور آزاد کشمیر میں اب تک 28 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 3 ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 42 ہزار 159 افراد کو ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزارا جاچکا ہے۔