خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری، کارکنوں کو خراج تحسین

April 09, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں کراچی میں سخت لاک ڈاؤن کے باجود بدھ کو بھی جاری رہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیش کے رضاکاربڑی تعداد میں مرکزی دفتر واقع فیڈرل بی ایریا میں غذائی اجناس راشن بیگ کے تھیلے اور سینیٹائزر کی تیاری میں مصروف رہے۔ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کے اس عظیم جذبے کے سبب ہی یہ ممکن ہوا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے اتنی بڑی تعداد میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سانگھڑ میں موجود ذمہ داران سے اجلاس کیا اور شہر کے مختلف حصوں میں جاری خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات معلوم کیں، اجلاس میں سانگھڑزون اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں کی مکمل تفصیلات پیش کی۔کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے سانگڑ زون میں موجود تمام ذمہ داران وکارکنان کو پابند کیا کہ یہ عمل انشااللہ لاک ڈاؤن سے مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔ علاوہ ازیںفلم وٹی وی کے معروف فنکا رو ہدایت کار جا وید شیخ اور بہر وز سبزواری نے خد مت خلق فا ؤنڈیشن کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنو ینر کنو ر نو ید جمیل،ڈپٹی کنوینر ومئیر کر اچی وسیم اختر اور رکن رابطہ کمیٹی عبد الوسیم کے ہمر اہ کر اچی میں لا ک ڈاؤن کے سبب مثاترین کیلئے خد مت خلق فا ؤنڈیشن میں جا ری امد ادی سر گر میو ں کا جائزہ لیا امد ادی سر گر میو ں میں مصروف رضا کا روں سے بھی ملا قات کی اور انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔