کورونا، فیول ایڈجسٹمنٹ 3 ماہ کیلئے مؤخر

April 09, 2020

کورونا ریلیف پیکیج کے تحت فیول ایڈ جسٹمنٹ 3 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے ۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس ہوا، اس دوران عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے کورونا ریلیف پیکیج کے تحت فیول ایڈ جسٹمنٹ 3 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اکنومک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس کے دوران 4 سپلیمینٹری گرانٹس کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ ایف پی ایس سی کے لیے 16 کروڑ روپے کی سپلیمینٹری گرانٹ منظور کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پائیدار ترقی کے پروگرام کے لیے ایک ارب 70 کروڑ کی گرانٹ، اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز 1 کے لیے 11 ارب 48 کروڑ روپے کی گرانٹ جبکہ ایس سی او کے لیے 46 کروڑ 42 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔