سوشل میڈیا پر رمیز راجا اور شعیب ملک کی بحث

April 09, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک ،آل راؤنڈر محمد حفیظ اور سابق کپتان اور کرکٹ تبصرہ نگار رمیز راجہ کے مابین ریٹائرمنٹ کے مشورے پر آپس میں طنز و مزاح جاری ہے۔

اس سے قبل شعیب ملک نے رمیز راجہ کی جانب سے انہیں اور محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے پر کہا تھا کہ رمیز بھائی میں آپکی تجویز سے اتفاق کرتا ہوں اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ ہم تینوں اکٹھے باعزت طور پر ریٹائر ہوجاتے ہیں۔

رمیز راجہ نے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ٹیگ کرتے ہوئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک، آپ میرے کہاں سے ریٹائر ہونے کی بات کر رہے ہیں؟

انہوں نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ کیا میں پاکستان کرکٹ کے لیے آواز بلند کرنے سے ریٹائر ہو جاؤں، میں پاکستان کرکٹ کو ٹاپ پر واپس دیکھنا چاہتا ہوں، کیا اس سے ریٹائر ہو جاؤں۔

رمیز راجہ نے لکھا کہ ملک صاحب میں ان معاملات سے کبھی بھی ریٹائر نہیں ہو سکتا۔

شعیب ملک آپ لوگوں کیلیے2022 میں کمنٹری کا آغاز مشکل ہوگا، تب آپ میری ہی عمر کے ہونگے، مجھے آپ لوگوں کے بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر مزاق میں کہا ہم تینوں 2022 میں ریٹائرمنٹ کا پلان کر لیتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے اپنے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ میں اس وقت ریٹائر ہو گیا تھا جب پاکستان ٹیم کا کپتان تھا۔