بیلجئیم میں مردہ خانوں کے طور پر ریفریجریٹڈ ٹرک کا انتظام

April 09, 2020

بیلجئیم میں حکام نے کوروناوائرس کے سبب بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے پیش نظر ملک کے مردہ خانوں پر دباؤ کو کم کرنے کیلئے متبادل اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

اس حوالے سے بیلجیئم کے والونیا ریجن کے شہر لئیج کی مقامی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ متبادل کے طور پر ایک ریفریجریٹڈ ٹرک کا انتظام کیا ہے۔ جس میں بیک وقت 36 لاشوں کو رکھا جا سکتا ہے۔

سٹی انتظامیہ کے مطابق کورونا کے سبب عام جنازے نہیں ہو سکتے، جس کے باعث فیونرل ہومز پر اس وقت ڈیڈ باڈیز رکھنے کی جگہ کیلئے شدید دباؤ ہے۔

اس لئے تجرباتی اور عارضی طور پر ریفریجریٹڈ ٹرک کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس میں بیک وقت 36 لاشیں رکھی جا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ بیلجیئم میں اب تک کورونا وائرس کے سبب 2523 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔