وزارت آ ئی ٹی نےپرسنل ڈیٹاپروٹیکشن بل کاابتدائی مسودہ تیار کر لیا

April 10, 2020

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نےڈیٹا کے تحفظ،سالمیت اور رازداری وغیرہ کو یقینی بنانےکیلئے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کاابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے، رائے دینے کیلئے ویب سائٹ پرڈال دیا گیا، ڈیٹاکا تحفظ اوررازداری وغیرہ کو یقینی بنایا جا سکے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لینے کیلئے بل کے مسودہ کو اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے، وزارت آئی ٹی کے مطابق موجودہ صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال میں انفارمیشن ٹیکنالوجیز اہم کردار ادا کر رہی ہیں، روزانہ ذاتی و کاروباری سرگرمیوں میں ڈیٹا، ٹیکنالوجی اور اس تک رسائی خاصی اہمیت اختیار کر چکی ہے ، ٹیکنالوجی کا استعمال وبائی امراض کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔