چیف ایگزیکٹوریلوے نےافسران کو بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کرنے سے روک د یا

April 10, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر )پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث پرسونل افسران کو بڑی تعداد میں تقرر و تبادلے کرنے سے روک دیا اور اس حوالےسے متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے بڑے پیمانے پر تقررو تبادلوں سے جہاں شکایات میں اضافہ ہوا وہیں انتظامی امور بھی متاثر ہوتے ہیں،پرسونل افسران انتہائی ضروری تبادلوں کے علاوہ کوئی تبادلے نہ کریں۔