سیاستدان عوام کی اخلاقی تربیت کیلئے میدان میں آئیں،صاحبزادہ حامد رضا

April 10, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ غریب کے گھروں میں بھوک خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ حکومتی امدادی رقم کی آسان منتقلی خوش آئند ہے۔بلوچستان میں ڈاکٹرز پر پولیس کا تشدد افسوسناک ہے۔ لاک ڈاؤن کی نرمی حالات کو پیچیدہ کررہی ہے۔ پاکستان لاک ڈاؤن کو مسلسل توسیع دینے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سیاستدان عوام کی اخلاقی تربیت کےلئے میدان میں آئیں۔