ممتازآباد سے خاتون بچوں سمیت اغوا

April 10, 2020

ملتان (سٹاف رپو رٹر)ممتاز آباد سے تین افراد نے ایک خاتون کو اس کے بچوں سمیت اغوا کر لیا ، گھر سے نقدی اور زیورات بھی لے گئے ۔ صوبیدار خان نے پولیس کو درخواست دی کہ سمیر ،آصف،انورنے اسکے گھر گرین ٹاون سے اسکی بیوی اور دو بچوں کو اغوا کر لیا ہے گھر سے نقدی اور سونا بھی لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔