پشاور، شیخ آباد میں گیس لوڈشیدنگ نے شدت اختیار کر لی

April 10, 2020

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے علاقہ شیخ آباد میں گیس لوڈشیدنگ نے شدت اختیار کر لی ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ صارفین کے مطابق گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے ان کو کھانا اور دوسرے ضروریات زندگی کو پورا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے روزانہ صبح سے شام تک ضرورت کے وقت گیس چلی جاتی ہے جو ایک درد سر بنا ہوا ہے ان کا کہنا تھا ایک جانب بازار میں ریسٹورنٹس بھی بند ہیں تاکہ وہ پکانے کی سہولت نہ ہونے صورت میں وہاں سے کچھ لا سکے دوسری جانب گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو وقت پر کھانا نہیں ملتا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور اس مسئلہ کا حل نکالا جائے ورنہ وہ مجبور ہو کر سڑکوں پر نکل آئینگے ۔