بلوچستان کی طالبہ کا امریکا میں بڑا اعزاز

April 22, 2020

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنےوالی طالبہ فاطمہ کنرانی نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے امریکن انسٹیٹیوٹ برائے آرکیٹیکچر مین ہیٹن چیپٹر کی آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب ہوگئیں۔

امریکن انسٹی ٹیوٹ برائےآرکیٹیکچر میں کسی پاکستانی طالب علم کو پہلی بار یہ اعزازحاصل ہوا۔

فاطمہ کی تعلیمی قابلیت کا ایک جائزہ: فوٹو، بشکریہ ٹوئٹر

اعزاز حاصل کرنے والی فاطمہ کرمانی پاکستان کا نام عالمی دنیا میں روشن کرنے میں کامیاب رہیں۔

فاطمہ کنرانی آئندہ 2 سال تک امریکن انسٹیٹیوٹ برائےآرکیٹیکچر میں صدر اسٹوڈنٹس رہیں گی۔

فاطمہ سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر و سینٹر (ر) امان اللہ کنرانی کی صاحبزادی ہیں۔

نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بیچلرز آف سائنس اِن آرکیٹیچریل ٹیکنالوجی کی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ فاطمہ نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی اسٹوڈنٹ گورنمنٹ ایسوسی ایشن کی نائب صدر بھی ہیں۔