امریکا کا خامنہ ای کی رہائش گاہ پر بمباری کے منصوبے کا انکشاف

April 27, 2020

تہران (جنگ نیوز) ایرانی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حازہ زادہ نے دعویٰ کیا ہےکہ رواں سال جنوری کے اوائل میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بغداد میں امریکی حملے میں شہادت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی رہائش گاہ پر بمباری کا منصوبہ بنایا تھا۔

ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب دیا گیا تو امریکا ایران میں 52 ثقافتی مقامات کو بمباری سے نشانہ بنائے گا۔