جام کمال کی زیر صدارت فوڈ سیکیورٹی اور گندم خریداری پر اجلا س

April 30, 2020

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت فوڈ سیکیورٹی اور گندم کی خریداری پر اجلا س ہو ا، جس میں گندم کی خریداری کے عمل میں تاخیر پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔

سیکرٹری خوراک بلوچستان نے وزیر اعلیٰ جام کمال کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گندم کی فروخت کے لیے کاشت کاروں پر نیب نے شرط عائد کی ہے۔

سیکرٹری خوراک نے کہا کہ نیب کی شرط کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، نیب کا اقدام گندم کی خریداری کے عمل میں رکاوٹ ہے۔

سیکریٹری خوراک بلوچستان کا کہنا ہے کہ فرد پیش کرنے کی شرط ختم کیے بغیر گندم خریداری ممکن نہیں ہے۔