وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کورونا میں مبتلا، ٹیسٹ مثبت آگیا

May 07, 2020

کراچی(صباح نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے ۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد معاون خصوصی راشد ربانی نے خود کو قرنطینہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کابینہ میں سب سے پہلے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے مگر بعد میں دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا تو ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔