نوجوان نے زہریلا سانپ چبا ڈالا

May 11, 2020

ایک بھارتی نوجوان نے راستے میں آنے پر زہریلے سانپ کو چبا ڈالا اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر کولر میں پیش آیا ہے جہاں سانپ کے راستہ کاٹنے پر نوجوان اس قدر غصے میں آ گیا کہ اس نے سانپ کو پکڑ کر اپنے دانتوں سے کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان سانپ کے راستہ کاٹنے پر غصے میں آ کر چلاتا ہے کہ تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ میرا راستہ کاٹنے کی۔

نوجوان کی یہ حرکت دیکھ کر اردگرد موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی لیکن پولیس کے آنے تک وہ سانپ کے کئی ٹکڑے کر چکا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان شراب کے نشے میں دھت تھا اور اسے نہیں معلوم تھا کہ وہ بہت زہریلا سانپ تھا جس کے کاٹنے سے اس کی موت بھی ہو سکتی تھی۔