سوال ہے تو مجھ سے پوچھا جائے وزیراعظم سے نہیں، اسد عمر

May 11, 2020


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر سوال ہے تو مجھ سے پوچھا جائے وزیراعظم سے نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے مطالبہ کیا ہے چینی والا کمیشن مجھے اور وزیراعظم عمران خان کو بلائے ۔

اسد عمر نے کہا کہ کابینہ نے یہ فیصلہ ای سی سی کی سفارش پر کیا تھا، اگر سوال ہے تو مجھ سے پوچھا جائے وزیراعظم سے نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کمیشن سے درخواست ہے کہ مجھے ضرور بلایا جائے۔