یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کا مصنوعی اینٹی باڈیز کی تیاری پر کام شروع

May 12, 2020

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اکرم نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی میں مصنوعی اینٹی باڈیز کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔

ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا ہے کہ مصنوعی اینٹی باڈیز کورونا وائرس کو انسانی پھپھڑوں میں داخل ہونے سے روکیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی پراجیکٹ پر 1954 میں طب کا نوبیل پرائز دیا جا چکا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پہلے ہی کورونا کے مریضوں کا بلڈ پلازما سے علاج شروع کرچکی ہے، ناصرف یہ بلکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کورونا وائرس کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کورونا کے علاج کے لیے اسٹیم سیل تھراپی پر بھی کام شروع کرے گی۔