مہاتما گاندھی کی کشمیر سے متعلق نئی آڈیو کلپ منظر عام پر آگئی

May 12, 2020

مہاتما گاندھی کی کشمیر سے متعلق نئی آڈیو کلپ منظر عام پر آگئی

بھارت لاکھ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا رہے، تاہم مہاتما گاندھی کا ایک بیان ہی اس کے سارے دعوؤں پر پانی پھیرنے کے لیے کافی ہے۔

مہاتما گاندھی کے کشمیر سے متعلق بیان کی 73 سال پرانی ایک آڈیو کلپ منظر عام پر آئی ہے، جس نے کشمیر کے بھارت کا اٹوٹ انگ ہونے کے دعوؤں کو اڑا کر رکھ دیا ہے۔

اس آڈیو میں مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ جانا چاہیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی۔

مہاتما گاندھی کا یہ مبینہ آڈیو کلپ اکتوبر 1947 کا بتایا جاتا ہے جس میں انہوں نے دو ٹوک انداز میں کشمیر کو جبر کے ذریعے بھارت یا پاکستان میں شامل کرنے کی مخالفت کی اور فیصلہ کشمیریوں پر چھوڑ دینے پر زور دیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے بھی اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں اسی آڈیو کلپ کو منسلک کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بھارت کے بانی مہاتما گاندھی کے سیکولرازم اور کشمیر سے متعلق خیالات ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ نریندر مودی کے انڈیا میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک بھارتی اخبار نے بھی حرف بہ حرف یہی الفاظ مہاتما گاندھی سے منسوب کیے تھے۔

واضح رہے کہ صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ پورے بھارت میں تمام مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔

ملسلمانوں کو کورونا کے نام پر بھی استحصال کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔