خیبرپختونخوا میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 8 افراد جاں بحق

May 13, 2020

خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے، پشاور سے جاری محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 275 ہوگئی ہے۔

صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 231 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں چوبیس گھنٹوں کےدوران 4 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں مزید 112 مریض کرونا وائرس سے متاثر ہوئے، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 252 ہوگئی ہے، جبکہ 87 مریض صحت یاب ہوئے۔

صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1392متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 87 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 164 افراد انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 130کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔