دھیان ہٹا تو سر پھٹا

May 17, 2020

موٹر سائیکل سوار خاتون بریک نہ لگنے پر کار سے ٹکرا گئی

خاتون موٹر سائیکل سوار بریک نہ لگنے پر کار سے ٹکرا گئی۔

ڈرائیونگ کے دوران سڑک سے دھیان اگر ہٹ جائے تو کوئی بھی خطرناک حادثہ پیش آسکتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ان خاتون موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بھی ہوا۔

محترمہ نے جیسے ہی سڑک سے اپنا دھیان ہٹایا وہ سڑک پر موجود ایک کار سے جا ٹکرائیں اور قلابازی کھاتی ہوئی زمین پرآگریں۔

خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔