اپریل میں نجی شعبے میں 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک

May 18, 2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل میں ہونے والی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اپریل میں نجی شعبے میں 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں سرکاری شعبے سے 56 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں میں1 اعشاریہ86 ارب ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران نجی شعبے میں 2 اعشاریہ صفر 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دس مہینوں میں سرکاری شعبے سے 23 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا۔