بلوچستان: موٹروے پولیس کی گاڑیوں میں اضافی لائٹس کیخلاف کارروائیاں

May 20, 2020

بلوچستان موٹروے پولیس نے گاڑیوں میں اضافی لائٹس کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کے بعد گاڑیوں سے اضافی لائٹس اتارنا شروع کردیں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق سات سو گاڑیوں سے اضافی لائٹس اتار دی گئیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس ویسٹ زون کوئٹہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نےگاڑیوں میں اضافی لائٹس کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان موٹروے پولیس نے ایک ہفتے کے دوران سات سو گاڑیوں سے اضافی لائٹس اتاری ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اضافی لائٹس خطرناک حادثات کا سبب بنتی ہیں۔

ڈی آئی جی موٹر وے پولیس ویسٹ علی شیر جکھرانی نے افسران کو ایکسٹرا لائٹس اتارنے اور اس پر چالان دینےکی ہدایت کی ہے۔