لاہور جنرل اسپتال کے 18 ڈاکٹر کورونا سے متاثر

May 21, 2020

لاہور کے جنرل اسپتال میں آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوگئے، وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر حنیف نے 10 روز کے لیے وارڈ بند کرنے کے لیے انتظامیہ کوخط لکھ دیا۔

ایم ایس جنرل اسپتال نے ابتدائی طور پرآرتھوپیڈک وارڈ کو 3 روز کے لیے بند کردیا۔

لاہور کے جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آرتھوپیڈک وارڈ کے سربراہ نے پرنسپل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ وارڈ کے باقی ڈاکٹروں کو کورینٹائن کردیا گیا ہے، اس لیے آرتھوپیڈک وارڈ کو دس روز کے لیے بند کردیا جائے۔

ایم ایس جنرل اسپتال محمود طارق کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے پرابتدائی طور پر وارڈ کو 3 دن کے لئے بند کرکےجراثیم سے پاک کیاجارہا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنس کے 3 ڈاکٹروں اور 2 نرسزکا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔