امریکا: کورونا مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 91 ہزار سے زائد

May 21, 2020


امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ اب تک 94 ہزار 918 افراد جان سے جا چکے ہیں۔

ریاست نیویارک میں 3 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہیں جبکہ ریاست نیوجرسی میں تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد اور الی نوائے میں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

امریکا کورونا وائرس کے حوالے سے ایک کروڑ اکتالیس لاکھ ٹیسٹ کر چکا۔