ملک میں 48091 کورونا مریض، 1 ہزار 17 اموات

May 21, 2020


لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 48 ہزار سے زائد جبکہ اموات 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 193 مریض سامنے آ گئے جبکہ مزید 32 مریض اس وائرس کے ہاتھوں جان سے چلے گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 17 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 32 ہزار 919 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 14 ہزار 155 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 382 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 297 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زائد یعنی 18 ہزار 964 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 316 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 815 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 351 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 968 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 38 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان میں کورونا کے مزید 83 کیس رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 235 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 10 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 579 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 148 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کے 15 ہزار 346 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کورونا کے کُل 4 لاکھ 29 ہزار 600 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔