بازاروں میں رش سے بچنے کیلئے وقت بڑھایا جائے: صدر آل پاکستان انجمن تاجران

May 21, 2020

صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بازاروں میں رش سے بچنے کیلئے وقت بڑھایا جائے۔

تاجر رہنما اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا یہ بیانیہ کہ وفاق اگر وقت بڑھائے تو ہم تیار ہیں آج صوبائی خود مختاری کہاں گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تاجر مکمل طور پر پولیس کے رحم و کرم پر ہیں۔

اجمل بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت عید کے فوراً بعد ہوٹل انڈسٹری کو بھی کھولنے کی اجازت دے۔