چینی آٹے پر ڈاکے ڈالنے والے رپورٹ نہیں استعفیٰ دیں، حسن مرتضیٰ

May 21, 2020

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ چینی اور آٹے پر ڈاکے ڈالنے والے رپورٹ نہیں استعفیٰ دیں۔

اپنے ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ چینی کمیشن رپورٹ میں ڈاکوؤں کو تحفظ دیا گیا، اسے مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیازی اور بزدار نے مل کر اربوں کا ڈاکہ ڈالا، انہیں بچایا جارہا ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ڈاکو خود ہی خود کو بری کروارہا ہے، اندھیر نگری چوپٹ راج نہیں چلنےدیں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیازی اور بزدار کے استعفوں کے بغیر شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی، جو فیصلے کرکے چینی غائب کروائے اور پھر سبسڈی دے وہ کیسےبری الزمہ ہوگیا؟

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ صاف نظرآ رہا ہے چینی کمیشن کی رپورٹ کے بعد نئے ڈاکے کی تیاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم چوکس ہے اب بنی گالہ کے 40 چوروں کا گھیراؤ ہوگا، شوگر ملز مالکان نےکسانوں کو لوٹا اور نیازی حکومت نےسہولت کاری کی۔