وزیراعظم کی مشیروں اور معاونین کو اثاثے ظاہر کرنے کی ہدایت

May 21, 2020

وزیر اعظم کی مشیروں اور معاونین کو اثاثے ظاہر کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے غیر منتخب مشیروں اور معاونین کو بھی اثاثے ظاہر کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میںعمران خان نے مشیران اور معاونین کو بھی اثاثے ظاہر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کا منشور تبدیلی لانا اور مافیا کو بے نقاب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر منتخب رکن بھی اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں گے۔