کوئٹہ: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 67 دکانیں سیل

May 22, 2020

کوئٹہ ضلعی انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دورن ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 67 دکانیں سیل کرکے 29 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دورن ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 67 دکانیں سیل کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹس نے 162 گاڑیوں کو چیک کر کے 26 گاڑیوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چالان اور 29 افراد کو حراست میں لے لیا۔